وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا پہلا دورہ جنوبی پنجاب تنازعات کا شکار ہوگیا

وزیراعلیٰ کے دورے کے باعث حضرت بابا فرید گنج شکر ؒ کے مزار پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات پر زائرین برہم ہوگئے

وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کے باعث بچی کا انتقال ہوا، ورثا کا الزام . (فوٹو : انٹر نیٹ)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج جنوبی پنجاب کا پہلا دورہ کیا لیکن جہاں گئے داستاں چھوڑ آئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سب سے پہلے قافلے کی صورت میاں چنوں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اسپتال سے چلے گئے تو ایک بچی کا انتقال ہوگیا جس پر ورثا نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بچی کو نہیں دیکھا جب کہ ڈاکٹرز نے غفلت کے باعث بچی کی وفات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بچی جب اسپتال لائی گئی تھی تو اس کی حالت انتہائی نازک تھی۔


اسپتال کے دورے کے بعد وزیراعلیٰ میاں چنوں میں اپنے سسرال کارخ کیا اور یہاں بھی بھاری بھرکم پروٹوکول میں پہنچے۔

میاں چنوں سے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پاکپتن کارخ کیا جہاں حضرت بابا فرید گنج شکر ؒ کے مزار پر حاضری کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات سے زائرین برہم ہوگئے جب کہ بازاروں اور دکانوں کی بندش نے اہل علاقہ کو بھی مشکلات میں ڈال دیا۔

Load Next Story