بھارت کے ایک سابق کرکٹر کا نام بھی فکسنگ معاملے میں سامنے آگیا

بی سی سی آئی نے تازہ انکشافات کے بارے میں تحقیقات کا اعلان کردیا۔

بی سی سی آئی نے تازہ انکشافات کے بارے میں تحقیقات کا اعلان کردیا۔ فوٹو: فائل

بھارت کے ایک سابق کرکٹر کا نام بھی فکسنگ معاملے میں سامنے آگیا۔

اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ بی بی مشرا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ورلڈ کپ 2011 کی فاتح ٹیم کا ایک سینئر کھلاڑی بھی شکوک کی زد میں رہا، اس پر 2008-09 میں ایک بکی سے رابطے کا الزام تھا۔


کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سربراہ ونود رائے نے بتایا کہ ہم نے اس بارے میں اینٹی کرپشن یونٹ کو نہ صرف تحقیقات کا کہہ دیا بلکہ عدالت سے بھی درخواست کی ہے کہ اس کے پاس کرپشن تحقیقات کی جو رپورٹ موجود ہے وہ بورڈ کو دی جائے تاکہ کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔

 
Load Next Story