بھارتی ریسلرز نے ایئرپورٹ پر ہی منگنی کر لی

دونوں نے ایئرپورٹ کے دروازے پر انگوٹھیوں کا تبادلہ کیا۔

دونوں نے ایئرپورٹ کے دروازے پر انگوٹھیوں کا تبادلہ کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایشین گیمز سے لوٹنے والی بھارتی ریسلر ونیش پھوگٹ نے دہلی ایئرپورٹ پر سومویر راٹھی سے منگنی کرلی۔

ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے بعد لوٹنے والی بھارتی ریسلر ونیش پھوگٹ نے دہلی ایئرپورٹ پر سومویر راٹھی سے منگنی کرلی، وہ بھی پھوگٹ کی طرح ایک گریکو رومن ریسلر ہیں۔ دونوں نے ایئرپورٹ کے دروازے پر انگوٹھیوں کا تبادلہ کیا۔


چند روز قبل ہی ونیش پھوگٹ نے انسٹاگرام پر سومویر کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ بہترین فیصلہ ہے جو انھوں نے اب تک کیا۔ انھوں نے دہلی ایئرپورٹ پر ہی منائی گئی اپنی 24 ویں سالگرہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

 
Load Next Story