بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی تا جون 538 فیصد اضافہ

پٹرولیم،آئرن اسٹیل،برقی آلات،لیدر،ربڑ،سیمنٹ،شیشہ،انجینئرنگ اشیا کی پیداوار بڑھ گئی

ٹیکسٹائل، فوڈاینڈ بیوریجز اور ٹوبیکو، ادویہ، کیمیکلز، فرٹیلائزر کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی۔ فوٹو: فائل

گزشتہ مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا جون2018کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار (لارج اسکیل مینوفیکچرنگ) کی شرح نمو 5.8فیصد کے مقابلے میں 5.38فیصد رہی۔

اعدادوشمار کے مطابق ٹیکسٹائل، فوڈ اینڈ بیوریجز اور ٹوبیکو، ادویہ، کیمیکلز، فرٹیلائزر کی پیداوار میں نمایاں کمی جبکہ آٹو موبائلز، کوک اور پٹرولیم مصنوعات، آئرن اینڈ اسٹیل مصنوعات، برقی آلات، لیدر، ربڑ، سیمنٹ، شیشہ اور انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔


ٹیکسٹائل مصنوعات کی شرح نمو 0.81فیصد کے مقابلے میں 0.38 فیصدرہی، فوڈ بیوریجز اور ٹوبیکو کی شرح نمو 11.71 فیصد کے مقابلے میں 2.78فیصد رہی، کوک اور پٹرولیم مصنوعات کی شرح نمو 2.79 فیصد کے مقابلے میں 13.24 فیصد رہی، ادویہ کی پیداوار میں شرح نمو 9.10فیصد کے مقابلے میں 2.94فیصد رہی، کیمیکلز کی پیداوار مالی سال 2016-17 میں منفی 2.34 فیصد تھی جو مالی سال 2017-18 میں منفی 0.23فیصد رہی۔

مقامی سطح پر گاڑیوں کی پیداوار 11.2فیصد کے مقابلے میں 17.82فیصد رہی، آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار 20.48 فیصد کے مقابلے میں 21.78فیصد رہی، فرٹیلائز ر کی پیداوار 1.66 فیصد کے مقابلے میں منفی 9.88 فیصد رہی، برقی آلات کی پیداوار 21.56 فیصد کے مقابلے میں 32.43 فیصد رہی، لیدر مصنوعات کی پیداوار میں مالی سال 2016-17کے دوران 16.49فیصد کمی واقع ہوئی تھی مالی سال2017-18 کے دوران لیدر مصنوعات کی پیداوار منفی 0.19فیصد رہی۔

انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار 4.72 فیصد کے مقابلے میں 7.58فیصد رہی، ربڑ مصنوعات کی پیداوار میں مالی سال 2016-17 کے دوران ایک فیصد سے بھی کم اضافہ ہوا تھا مالی سال 2017-18کے دوران شر ح نمو 6.21 فیصد رہی، غیر دھاتی مصنوعات سیمنٹ اور شیشہ (گلاس شیٹ) کی پیداوار 4.44 فیصد کے مقابلے میں 11.04فیصد رہی، لکڑی کی مصنوعات پلائی ووڈ اور چیپ بورڈ وغیرہ کی پیداوار منفی 93.7فیصد کے مقابلے میں منفی 37.75فیصد رہی۔
Load Next Story