فاٹا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

4 دسمبرکوفاٹا کی حتمی صوبائی حلقہ بندیاں جاری ہوں گی، الیکشن کمیشن

فاٹا میں 28 اگست سے 4 دسمبرتک حلقہ بندیاں ہوں گی، الیکشن کمیشن: فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی جانب سے فاٹا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے حلقہ بندیاں کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن نے فاٹا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے حلقہ بندیاں کرنے کی منظوری دیتے ہوئے شیڈول جاری کردیا۔


شیڈول کے مطابق فاٹا میں 28 اگست سے 4 دسمبر تک حلقہ بندیاں ہوں گی، 28 اگست سے 10 ستمبر تک حلقہ بندیوں کیلئے کاغذات حاصل کئے جائیں گے، 11 ستمبرسے 4 اکتوبر تک فاٹا کی ابتدائی صوبائی حلقہ بندیاں تیارکی جائیں گی جب کہ فاٹا کی صوبائی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 5 اکتوبر کو جاری۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 6 اکتوبرتا 4 نومبر تک دائر کئے جاسکیں گے، 5 نومبر تا 30 نومبر تک اعتراضات پر سماعت ہوگی اور4 دسمبرکو فاٹا کی حتمی صوبائی حلقہ بندیاں جاری ہوں گی۔
Load Next Story