تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی بھی مجھے ووٹ دیں گے اعتزاز احسن
تحریک انصاف کے بہت سارے اراکین اپنی پارٹی کے فیصلوں سے پریشان ہیں، پی پی پی رہنما
پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی بھی انہیں ووٹ دیں گے۔
الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اعتماد کرنے پر آصف زرداری اور بلاول کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، صدر کا انتخاب بھرپور طریقے سے لڑیں گے، خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہمیں کافی ووٹ ملنے کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کے دو امیدواروں کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہوگا، اعتزاز احسن
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ امید ہے مولانا فضل الرحمان میرے حق میں دستبردار ہوجائیں گے، پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی بھی مجھے ووٹ دیں گے، تحریک انصاف کے بہت سارے اراکین اپنی پارٹی کے فیصلوں سے پریشان ہیں اور مطمئن نہیں، پی ٹی آئی کے بھائی، دوست، بہن اور بیٹیاں مجھے ووٹ دیں گی۔
اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے میں اڈیالہ جیل جا کر نواز شریف سے کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق بیان پر معافی مانگوں، تاہم میری پارٹی کا فیصلہ ہے کہ ن لیگ کا مطالبہ جاگیردارانہ ہے جو قابل قبول نہیں۔