پشاورمیں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام شروع
ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک ارب 39 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا پویلین ، ہاسٹل اور اکیڈیمی کی تعمیر کی جائے گی
MUZAFFARABAD:
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
پشاور میں ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی نمائندگی کرنے والے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی حالت بھی سدھرنے لگی ہے، پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں منظور ہونے والے کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، ایک ارب 39 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا پویلین ، ہاسٹل اور اکیڈمی کی تعمیر کی جائے گی۔ اسٹیڈیم میں پویلین اور پریس گیلری کو مسمار کیا جانا شروع کردیا گیا ہے جبکہ اسٹیڈیم میں اسکواش کورٹ کو بھی مسمار کرکے کھلاڑیوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کی جارہی ہے۔
بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کے لیے اس میں فلڈ لائٹس لگانے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اسٹیڈیم کی گنجائش 18 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار کیا جارہا ہے جب کہ اسٹیڈیم کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم کی طرز پر بنانے کی منصوبہ کی جارہی ہے، جس میں ڈیجیٹل یریس گیلری بھی بنائی جارہی ہے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی بھی بنائی جارہی ہے۔