وفاقی کابینہ میں مزید 10 وزرا کی شمولیت کا فیصلہ

صدارتی انتخاب کے بعد 10وزراء کابینہ میں شامل کیے جائیں گے، ذرائع

حلف اٹھانے والوں میں وزرائے مملکت زیادہ تعداد میں ہوں گے، ذرائع فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ میں مزید 10 وزرا کی شمولیت کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 16 وزرا اور5 مشیران پرمشتمل کابینہ کی منظوردی تھی جس کے تحت 20 اگست کو کابینہ میں شامل وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا تاہم حکومت نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جلد ہی 10 وزرا کابینہ میں شامل کئے جائیں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرا کے حوالے سے حتمی فیصلے نہیں کئے گئے، اس حوالے سے صدارتی الیکشن تک وزراء کے نام فائنل کر لیے جائیں گے، نئے وزرا 4 ستمبر کے بعد اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں شامل موجودہ وزرا میں سے 10 کا تعلق تحریک انصاف جب کہ 6 کا دیگر اتحادی جماعتوں سے ہے۔
Load Next Story