بدین سی آئی اے پولیس سنٹر پر چھاپے میں لاکھوں روپے کا گٹکا برآمد 2 اہلکار گرفتار

منشیات فروشی کے الزام میں ڈی ایس پی سی آئی اے امداد سولنگی سمیت 4 پولیس افسران پر مقدمہ درج

منشیات فروشی کے الزام میں ڈی ایس پی سی آئی اے امداد سولنگی سمیت 4 پولیس افسران پر مقدمہ درج فوٹو:سوشل میڈیا

ایس ایس پی بدین سردار خان نیازی نے سی آئی اے پولیس سنٹر پر چھاپا مار کر لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

بدین میں ایس ایس پی سردار خان نیازی نے انسداد منشیات فروشی کی مہم کے تحت سی آئی اے پولیس سنٹر پر چھاپا مارا اور لاکھوں روپے کا گٹکا اور نشہ آور اشیا برآمد کرلیں۔ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں ڈی ایس پی سی آئی اے امداد سولنگی اور سب انسپکٹر محمد کلوئی سمیت 4 پولیس افسران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔




امداد سولنگی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب کہ دو پولیس اہلکاروں قمرالدین بوہڑ اور قادر بخش کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران چھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 65 ہزار مضر صحت گٹکے برآمد ہوئے۔

سی آئی اے انچارج ڈی ایس پی امداد سولنگی کی سرپرستی میں گٹکے کا کاروبار ہوتا تھا۔ سب انسپکٹر محمد خان کلوئی کے گھر پر گٹکا ذخیرہ کیا جاتا تھا اور دلدار الیاس کے ذریعے مارکیٹ میں فروخت ہوتا تھا۔
Load Next Story