ہمیں بدامنی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا سربراہ پاک فوج
دہشتگردی اور ترقیاتی کام ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے لہذا سب کو مل کر انتشار واپس آنے سے روکنا ہے،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں بدامنی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا اس لیے سب کو مل کر انتشار واپس آنے سے روکنا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف کو آپریشنز، ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا جس پر جنرل قمر باجوہ نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بعدازاں آرمی چیف نے وانا میں شمالی و جنوبی وزیرستان کے عمائدین کے مشترکہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی حمایت اور تعاون پر قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔
جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ پاک افغان سرحد کے علاقوں میں آپریشنز جاری رہیں گے اور سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کا کام بھی تیزی سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور ترقیاتی کام ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، ہمیں بدامنی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا اور مقامی آبادی اس حوالے سے اپنی توجہ مرکوز رکھے۔
پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ امن بڑے پیمانے پربحال ہوچکاہے جب کہ بحالی اورترقیاتی کوششوں پرمبنی آپریشنزجاری رہتے ہیں، سماجی و معاشی ترقی کی رفتار بھی بڑھتی جارہی ہے، ان علاقوں کے لوگ امن و استحکام کے ماحول کا دشمن قوتوں سے تحفظ کرے۔