وزیرعظم کی بجلی چوری روکنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت

بجلی چوری اور توانائی کی صورتحال، کرپشن اور بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے، وزیر اعظم

بجلی چوری اور توانائی کی صورتحال، کرپشن اور بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے، وزیر اعظم- فوٹو: سوشل میڈیا

وزیراعظم عمران خان نے بجلی چوری روکنے کے لئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاور ڈویژن کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری پاور ڈویژن نے وزیراعظم کو لائن لاسز، پیداوار، ٹرانسمیشن اور تقسیم کے معاملات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گردشی قرضے 1.18 ٹریلین پر پہنچ گئے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں :کرپشن کا خاتمہ اور بلا تفریق احتساب اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجلی چوری، توانائی کی صورتحال، کرپشن اور بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے، نہ یہ قابل برداشت ہے اور نہ ہی آگے ایسا چل سکتا ہے۔

وزیرعظم نے بجلی چوری روکنے کے لئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس میں بجلی چوری روکنے کے لئے مہم چلائی جائے گی کیوں کہ بجلی سے متعلق مسائل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
Load Next Story