ہنگو گرینڈ قومی جرگے کا لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان

جرگے نے اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کو دولاکھ روپے جرمانہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

جرگے نے اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کو دولاکھ روپے جرمانہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ فوٹو : فائل


ہنگومیں گرینڈ قومی جرگے نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تمام قبیلوں کا گرینڈ جرگہ ہنگو کی جامع مسجد اڈہ میں ہوا، جس میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش اورغم وغصے کا اظہار کیا گیا، خطیب جامع مسجد مولانا عبدالجلیل کی قیادت میں ہونے والے جرگے نے فیصلہ کیا کہ آئندہ شہری علاقوں میں 4 اور دیہات میں 8 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ پر بل جمع نہیں کرائیں گے، جرگے نے اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کو دولاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Load Next Story