نیشنل پارٹی کے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کرنے کا فیصلہ

نوازشریف دیگراتحادی جماعتوں کوبھی اعتماد میں لیں گےجس کےبعدباضابطہ طورپرڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کےنام کا اعلان کردیاجائےگا

پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اختیار دیا تھا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) اورپشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی بطوروزیر اعلیٰ بلوچستان نامزدگی کا فیصلہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں کیا گیا۔اس حوالے سے (ن) لیگ کے صدر نوازشریف دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گے جس کے بعد باضابطہ طورپر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اختیار دیا تھا جب کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی اس بات کا اعلان کرچکے تھے مسلم لیگ(ن) جس کوبھی وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کرے گی وہ انہیں قبول ہوگا ۔
Load Next Story