تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو وزارت عظمیٰ کے لئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔
لاہورمیں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیرمین عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلیوں کا اجلاس منعقد ہواجس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان ایوان میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے جبکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے شہریار آفریدی اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے منزہ حسن تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر عارف علوی تحریک انصاف کے چیف وہپ جبکہ غلام سرور بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں مؤثر، فعال اور ذمہ دارانہ اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کو مکمل آرم کا مشورہ دیا ہے لہٰذا وہ 28 مئی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔