جشن آزادی کے موقع پرکوئٹہ میں موبائل فون سروس بند

جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کی جائے، موبائل بند کرنا زیادتی ہے، شہریوں کا ردعمل

جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کی جائے، موبائل بند کرنا زیادتی ہے، شہریوں کا ردعمل۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
کوئٹہ میں جشن آزادی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلیے 6 ہزار پولیس، اے ٹی ایف ، بی سی اور ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔


عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس عوام کو سہولت فراہم کرتی ہے جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے کیلیے موبائل فون سروس بند کرنا عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلیے جامع منصوبہ بندی ہونی چاہیے ،علاوہ ازیں یوم آزادی پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے شہر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ تمام اہم شاہراہوں اور کاروباری مراکز میں جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی بینرز بھی آویزاں کیے گئے14 اگست کو علی الصبح میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے نے وسطی شہر کے علاوہ گلی کوچوں میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کیے اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا۔
Load Next Story