عراقی شہر سمارا میں کار بم دھماکا ایرانی زائرین سمیت 5 افراد ہلاک 19 زخمی

کار بم حملے میں بالاد شہر سے سمارا جانے والی ایرانی زائرین کی بس کو نشانہ بنایا گیا، مقامی حکام

کار بم حملے میں بالاد شہر سے سمارا جانے والی ایرانی زائرین کی بس کو نشانہ بنایا گیا، مقامی حکام فوٹو: رائٹرز

عراق کے شہر سمارا میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں ایرانی زائرین سمیت 5 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔


مقامی حکام کے مطابق دھماکے میں بالاد شہر سے سمارا جانے والی ایرانی زائرین کی بس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 20 مئی کو بھی اسی راستے سے سمارا جانے والی ایرانی زائرین کی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story