امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے
بات چیت کا بنیادی نکتہ مشترکہ دشمنوں اوردہشت گردوں کیخلاف کارروائی ہوگا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور جنرل جوزف ڈنفورڈ آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ اور جنرل جوزف وزیر اعظم عمران خان اور دیگر پاکستانی رہنما ؤ ں سے ملاقات میں صاف اور واضح طور پر یہ طے کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ بات چیت کا بنیادی نکتہ مشترکہ دشمنوں اوردہشت گردوں کیخلاف کارروائی ہوگا۔ امریکی عہدیدار ممکنہ طور پر 5 ستمبر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔
جیمز میٹس نے افغانستان میں جنگ میں امریکی فوج کی ممکنہ تبدیلی اور نجی فورسز کی شمولیت کی تجویز کی تردید کی۔ جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا تھا کہ امریکا کا جنوبی ایشیا میں مستقل مفاد ہے' اور وہ چاہتا ہے کہ اس خطے میں اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ عمران خان کو موقع دینا چاہتی ہے تاکہ وہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر سکیں۔