خطے میں امن و سلامتی کے لئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہے ہیں آرمی چیف
ایرانی وزیرخارجہ نے خطے میں تنازعات کی روک تھام میں پاکستانی کوششوں کو سراہا، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لیئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے خطے میں تنازعات کی روک تھام میں پاکستانی کوششوں کو سراہا اور پاک فوج کے کردارکی تعریف کی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی اور ایرانی قیادت و عوام کی جانب سے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔
وزیراعظم نے جواد ظریف سے بات چیت میں توہین آمیز خاکوں کے مقابلے پر حکومتی مؤقف اور ہالینڈ میں گستاخاںہ خاکوں کا مقابلہ ختم کرانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو یک زبان ہو کر اسلام فوبیا کا شکار ہونے والوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اسلام مخالف سرگرمیاں روکنے کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہونا ہوگا کیوں کہ حضرت محمدﷺ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کے خون میں رچی بسی ہے، پاکستان اور ایران مذہبی، ثقافتی اور تاریخی حوالوں سے جڑے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے خطے میں مکمل امن و استحکام کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران عوام کی سطح پر رابطوں کو بڑھا کر خطے میں ترقی اور خوشحالی لاسکتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط ہوں گے۔
قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی اور انہیں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

'' اسلام فوبیا کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ''