الطاف حسین سے ملاقات مثبت رہی مفاہمت جاری رہے گی رحمن ملک

دونوں جماعتیں ملک میں جمہوری نظام کومستحکم بنانےاورکراچی میں قیام امن کیلیےمل کراپنا بھرپورکرداراداکریں گی, رحمن ملک.

دونوں جماعتیں ملک میں جمہوری نظام کومستحکم بنانےاورکراچی میں قیام امن کیلیےمل کراپنا بھرپورکرداراداکریں گی, رحمن ملک. فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمنٰ ملک نے کہا ہے کہ لندن میں میری متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات مثبت رہی ہے ۔


انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت میں دوبارہ ہماری اتحادی بن جائے تاہم سندھ حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ الطاف حسین کریں گے ۔ وہ ہفتے کو لندن سے کراچی پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ لندن میں الطاف حسین سے ملاقات کے دوران میں نے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے انتخابات میں ایم کیو ایم کی کامیابی پر مبارکباد دی اور اس ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی قیادت کو سندھ حکومت میں شامل ہونے کے حوالے سے دعوت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ملاقات میں اتفاق ہوا ہے کہ دونوں جماعتیں ملک میں جمہوری نظام کو مستحکم بنانے اور کراچی میں قیام امن کیلیے مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن سمیت ملک کو دیگر مسائل سے نکالنے کیلیے پیپلزپارٹی تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی ۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہید بے نظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی جاری رکھے گی ۔
Load Next Story