سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے 10 ججوں کی مدت کی مدت میں توسیع 4 کو مستقل کردیا گیا

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس حبیب الرحمان کا نام ڈراپ،سفارشات پارلیمانی کمیٹی کوارسال کردی گئیں.

اسلام آباد:چیف جسٹس افتخار چوہدری جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

BANGALORE:
اعلٰی عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے10ایڈیشنل ججوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع اورپشاور ہائیکورٹ کے3ایڈیشنل جج مستقل کرنے کی سفارش کر دی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ہوا جس میں پشاورہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس ناصر حسین خان ، جسٹس قیصر رشید خان اور وقار احمد سیٹھ کو مستقل کرنے جبکہ 4ججوں جسٹس اسداللہ خان چمکنی،جسٹس مس زارشاد قیصر، جسٹس روح الامین اور جسٹس شاہ جہان اخونزادہ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کی گئی۔




اسی طرح سندھ ہائیکورٹ کے6ایڈیشنل ججوں جسٹس فاروق شاہ، جسٹس فاروق علی چنا، جسٹس عزیزالرحمٰن، جسٹس آفتاب احمد ، جسٹس ریاضت علی اور جسٹس صلاح الدین پھنورکی مدت میں بھی ایک سال کی توسیع کی گئی جبکہ جسٹس حبیب الرحمٰن کا نام ڈراپ کردیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دی گئیں۔
Load Next Story