ایشین گیمز بیس بال پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا دیا
قومی مینز بیس بال ٹیم نے ہانگ کانگ کے خلاف 2-12 سے کامیابی حاصل کی۔
ایشین گیمز میں پاکستان بیس بال ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دیدی۔
جکارتا میں جاری میگا ایونٹ میں قومی مینز بیس بال ٹیم نے ہانگ کانگ کے خلاف 2-12 سے کامیابی حاصل کی، پاکستان بیس بال ٹیم نے اس سے قبل ایونٹ میں 4 میچز کھیلے جن میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی جب کہ 2 میں ناکام رہی، جاپان اور چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے خلاف کامیابی حاصل کر چکی ہے۔
قومی رگبی سیونز ٹیم کو چین نے 0-53 سے آﺅٹ کلاس کر دیا جب کہ پاکستان ٹیم نے انڈونیشیا کے خلاف 5-21 سے کامیابی حاصل کی۔ آج افغانستان اور یو اے ای کے ساتھ پوزیشن میچز ہوں گے۔ سیپاک ٹاکرا میں ویتنام نے پاکستان کو 0-2 سے ہرا دیا۔