حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق جمعے کی رات 12 بجے سے ہوگیا

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 41 پیسے کمی کی گئی ہے (فوٹو : فائل)

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جس کا اطلاق جمعے کی رات بارہ بجے سے ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے پاکستانی عوام کو پہلا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔


وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 41 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 92 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 106 روپے 57 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 46 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق جمعے کی رات بارہ بجے سے ہوچکا ہے۔
Load Next Story