لیبیا میں پر تشدد کارروائیاں جاری 26 ہلاک اور 75 زخمی

اسی ہفتے پیر سے شروع ہونے والی تازہ جھڑپوں میں ہلاک ہونیوالوں میں عام شہری بھی شامل ہیں، ترجمان وزارت صحت

اسی ہفتے پیر سے شروع ہونے والی تازہ جھڑپوں میں ہلاک ہونیوالوں میں عام شہری بھی شامل ہیں، ترجمان وزارت صحت۔ فوٹو : فائل

لاہور:
لیبیا کے دارالحکومت میں سرگرم مختلف عسکری گروہوں کے مابین مسلح تصادم کے سبب 26افراد ہلاک جبکہ 75زخمی ہو گئے۔


طرابلس میں عسکری گروہوں کے درمیان تصادم میں طرابلس کے عسکریت پسند گروپ ایک اور جنوبی شہر کے عسکری گروہ کیخلاف برسر پیکار ہیں۔ 2011میں معمر قدافی کا تختہ الٹے اور ہلاکت کے بعد سے لیبیا سیاسی انتشار، افراتفری اور بد امنی کا شکار ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ اسی ہفتے پیر سے شروع ہونے والی تازہ جھڑپوں میں ہلاک ہونیوالوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔
Load Next Story