وزیراعظم ہاؤس کی 35 گاڑیوں کی نیلامی کا حکم
8 بی ایم ڈبلیو،4مرسیڈیز، 16 کرولا، 3سوزوکی، ایک ہنڈا،ایک ایچ ٹی وی شامل
لاہور:
وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کی اضافی گاڑیاں فوری نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر 35 گاڑیاں نیلام کرنے کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔
نیلامی کے لیے پیش گاڑیوں میں8 جدید لگژری بی ایم ڈبلیو اور 4 جدید مرسیڈیز بینز گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ دیگر گاڑیوں میں 16ٹویوٹا کرولا، 3 سوزوکی، ایک ہنڈا اور ایک ایچ ٹی وی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق باقی گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے کنٹرول میں ہیں جو غیر ملکی مہمانوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔