امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے دو خواتین ہلاک اور درجنوں افراد لاپتہ
امدادی کارکنان کی جانب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سین انٹونیو میں سیلاب سے دو خواتین ہلاک اور درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے۔
ٹیکساس کے شہر سین انٹونیو میں تیزبارش اورسیلاب نے تباہی مچا دی اوراہم سڑکیں اور شاہرائیں پانی میں ڈوب گئیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سیلابی پانی سے سینکڑوں گھر بھی تباہ ہو گئے اور گاڑیاں بہہ گئیں جب کہ کئی علاقوں میں بس سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔
امدادی کارکنان کی جانب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے، اب تک 130 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ٹیکساس حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔