سیالکوٹ ایئرپورٹ پر تعینات خاتون اہلکار اپنی ڈانس وڈیو وائرل کرنے پر معطل

تمام اے ایس ایف اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔

تمام اے ایس ایف اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔فوٹو: سوشل میڈیا

ایئرپورٹ پر تعینات خاتون اہلکار کو اپنی ڈانس وڈیو وائرل کرنے پر معطل کر دیا گیا۔


ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کی خاتون اہلکار کو سوشل میڈیا پر سیلفی وڈیو اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا، سیالکوٹ کے ہوائی اڈے پر تعینات خاتون اہلکار نے ایک گانے پر رقص کرتے ہوئے اپنی وڈیو بنائی تھی جس کا اے ایس ایف کی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا ہے اور مذکورہ اہلکار کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے جبکہ تمام اے ایس ایف اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=pSJOWanZulI
Load Next Story