ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 614 فیصد کا اضافہ

جولائی 2012 تا اپریل 2013 ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 10.749 ارب ڈالر تک بڑھ گیا.

جولائی 2012 تا اپریل 2013 ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 10.749 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 6.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جولائی 2012ء تا اپریل 2013ء کے دوران ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات کا حجم 10.749 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 10.127 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں تھیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گزشتہ مالی کی نسبت سے سوتی دھاگے کی برآمد میں 26.08 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔




سوتی دھاگے کی برآمدات مالی سال کے پہلے دس ماہ کی برآمدات 1.468 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.851 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق سوتی کپڑے کی برآمدات میں بھی 11.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی برآمدات 2.004 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.231 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
Load Next Story