کیریبیئن لیگ میں بارباڈوس کو ایک اور شکست سہیل تنویر کی 2 وکٹیں

بارباڈوس کی ٹیم بدستور آخری نمبر پر ہے اور اس کے مسلسل تیسری مرتبہ پلے آف کھیلنے سے محروم رہنے کا خدشہ بڑھ چکا۔

بارباڈوس کی ٹیم بدستور آخری نمبر پر ہے اور اس کے مسلسل تیسری مرتبہ پلے آف کھیلنے سے محروم رہنے کا خدشہ بڑھ چکا۔ فوٹو سوشل میڈیا

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈینٹس کی سوئی قسمت نہیں جاگ پائی، کنسنگٹن اوول میں مسلسل چوتھے میچ میں شکست ہوگئی۔

گیانا ایمازون واریئرز نے 8 وکٹ سے فتح حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی،بارباڈوس کی ٹیم بدستور آخری نمبر پر ہے اور اس کے مسلسل تیسری مرتبہ پلے آف کھیلنے سے محروم رہنے کا خدشہ بڑھ چکا۔


گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ناکام ٹیم نے 7 وکٹ پر 165 رنز بنائے، پوران 46 اور اسٹیون اسمتھ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سہیل تنویر، عمران طاہر اور پریمس نے 2،2وکٹیں لیں۔ جواب میں گیانا ایمازون واریئرز نے 2 وکٹ پر 17 ویں اوور میں ہی ہدف حاصل کرلیا، لیوک رونکی نے 40 بالز پر ناقابل شکست 67 رنز بنائے، شیڈوک والٹن 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، وہاب ریاض نے ایک وکٹ لی جبکہ محمد عرفان 29 رنز دینے کے باوجود خالی ہاتھ رہے۔

 
Load Next Story