وفاقی کابینہ میں پی ٹی آئی کے اہم ارکان کو شامل کرنے کا فیصلہ
کابینہ کا حصہ بننے والوں میں علی زیدی، علی امین گنڈا پور، مراد سعید اور اعظم سواتی شامل ہیں، ذرائع
وفاقی کابینہ میں تحریک انصاف کے اہم ارکان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ میں اہم ارکان کو شامل کرنے اور وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن رہنماؤں کو کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا ان میں علی زیدی، علی امین گنڈا پور، مراد سعید اور اعظم سواتی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی اور وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان اعظم سواتی کو سونپا جائے گا۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کو دی جائے گی جب کہ مراد سعید کو وزیر مملکت بنایا جائے گا تاہم ان کی وزارت کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔