کراچی کی تاریخی عمارات پر مبنی فن پاروں کی نمائش

نادرہ اطہر کی تخلیقات کراچی کی قدیم اور تاریخی عمارات کی موجودہ حالت کی درست عکاسی کرتی ہیں۔

ISLAMABAD:
شہر قائد کی مصورہ نادرہ اطہرکو کراچی کی تاریخی اور قدیم عمارات سے لگاؤ ہے اور وہ اسے محفوظ بنانے کے لیے عین اسی طرح فکر مند ہیں جس طرح کراچی کا کوئی عام فرد اس ورثے کو محفوظ بنانا چاہتا ہے۔


مہینوں کے مشاہدے اور محنت سے نادرہ اطہر نے کراچی کی ان عمارات کو کینوس پر منتقل کیا ہے جو ہوبہو اسی حالت میں کراچی کے قدیم علاقوں میں موجود ہماری توجہ کی طالب ہیں۔



پہلے کبھی یہ عمارات کراچی کی پہچان ہوا کرتی تھیں لیکن اب تیزی سے بڑھتی خستہ حالی اور دیمک ذدگی سے خود ان عمارتوں کی بقا کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔


کبھی' ہم خوبصورت تھے' کہ عنوان سے جاری یہ سولو ایگزیبیشن، کراچی کی مشہور تاریخی عمارت، ایڈورڈ ہاؤس (المعارف کیفے گرینڈ) میں 5 ستمبر تک جاری ہے۔

Load Next Story