طالبان کے حوالے سے ن لیگ کے ساتھ مل کر حکمت عملی اپنائیں گے فضل الرحمن

ہماری جماعت طویل عرصے سے اس معاملے میں تحفظات رکھتی ہے، بعض مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے.

ملک میں امن و امان کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملاکر طالبان کے معاملے پر سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں گے،امیر جے یوآئی۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت قائم ہوجائے تو طالبان کے معاملے پر مشترکہ مئوثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

ملک میں امن و امان کے قیام کیلیے طالبان معاملے کو سنجیدگی سے لے کر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میںلیاجائیگا۔گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی تو تمام فریقین کو ساتھ ملا کر طالبان کے معاملے پر سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں گے۔




مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ان کی جماعت طویل عرصے سے اس معاملے میں تحفظات رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے ان پر مذاکرات کا ہی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ طالبان کے معاملے کو سنجیدہ لینا ہوگا اور اس پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
Load Next Story