مسلک اور فرقے ختم امت کے تصورکو عام کرنا ہوگا منور حسن
مدارس میں ایسے افراد تیار کرنے کی ضرورت ہے جو امت کی قیادت کریں.
KARACHI:
جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ منبر و محراب بڑی قوت کے حامل ہیں،معاشرے کی تبدیلی کے لیے علمائے کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
مدارس میں ایسے افراد تیار کرنے کی ضرورت ہے جو امت کی قیادت کریں۔مسلک اور فرقے کو ختم کرکے امت کے تصور کو عام کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ حنیفیہ سعود آباد ملیر میں سالانہ تقریب تکمیل بخاری شریف سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے جمعیت اتحاد العلماپاکستان کے صدر شیخ الحدیث مولانا عبد المالک، جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، محمد حسین محنتی،نسیم صدیقی،مولانا عبد الرئوف،مولانا فقیر حسین حجازی، مولانا ابراہیم حنیف،جامعہ حنیفیہ کے منتظمِ اعلیٰ سید آصف علی، محمود بشیر،اسامہ رضی،مولانا عبد الواحد،قاری فضل اکبر اور دیگر نے خطاب کیا۔