ملک کے مختلف حصوں میں بارشموسم خوشگوار ہوگیا
شارٹ فال کم ہوکر4ہزار3سومیگاواٹ رہ گیا، لوڈشیڈنگ میں بھی نسبتاً کمی
گرمی کے ستائے شہریوں کو اتوار کو کچھ سکون ملا، اسکردومیں برفباری جبکہ اسلام آباد، پشاور اور سوات سمیت کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
رات گئے پشاور میں ہلکی بارش اور سوات سمیت خبیرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور کوہاٹ ڈویژن کے چندایک مقامات پر مزیدبارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت وبلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی گردآلود ہوائیں چلیں گی اور بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ گزشتہ چندروز سے جاری گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹنے سے بجلی کی طلب میں بھی قدرے کمی دیکھی گئی۔ شارٹ فال کم ہوکر 4ہزار 3سو میگاواٹ رہ گیا۔ بجلی کی پیداوار 10ہزار 2سو جبکہ طلب 14ہزار5سو میگاواٹ ہے جبکہ شارٹ فال 4ہزار 3سو میگاواٹ ہوگیا۔ حکام کا کہناہے کہ ملک میں ہرگھنٹے کے بعد ایک گھنٹا لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پیداوار میں بہتری سے عوام کو مزیدریلیف ملنے کا امکان ہے۔