ایم کیو ایم کی انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ ڈپلومیٹک افیئرز کمیٹی قائم
ڈاکٹر فاروق ستارسربراہ ، مصطفی کمال، نسرین جلیل،حیدرعباس،کنور خالد رکن ہونگے
NEW DEHLI:
متحدہ قومی موومنٹ کی تنظیم نو کے سلسلے میں خارجہ امور کیلیے ایک انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ ڈپلومیٹک افیئرز کمیٹی کاقیام عمل میں لایاگیاہے۔
کمیٹی کا اعلان ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہ جنرل ورکرزاجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الطاف حسین کے اعلان کے مطابق ایم کیوایم کے رہنماڈاکٹر فاروق ستار اس5 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ارکان میں سینیٹرمصطفی کمال، نسرین جلیل،کنورخالد یونس اورحیدرعباس رضوی شامل ہیں۔ الطاف حسین نے یہ بھی اعلان کیاکہ ڈاکٹرفاروق ستار قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرہوں گے۔
الطاف حسین کے اعلان کے مطابق سابقہ رابطہ کمیٹی کے ارکان کیف الوریٰ، سیف یارخان، عادل صدیقی اور گلفرازخٹک کو تنظیم کے دیگرشعبہ جات میں ذمے داریاں دی گئی ہیں جبکہ سابقہ رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت کریں گے۔ اس کے علاوہ دیگرتمام سابقہ اراکین رابطہ کمیٹی تحریک کے کارکنان کی حیثیت سے اپنے اپنے علاقوں میں کام کریں گے۔