بیف کیچپ میکرونی

بڑوں کے ساتھ ساتھ یہ میکرونی بچے بھی بہت زیادہ پسند کرتے ہیں

سب سے آخرمیں کیچپ اورچلی ساس ڈال کرچولہا بند کردیں : فوٹو: فائل

اجزا:

میکرونی 1 پیکٹ (نمک اورایک کھانے کا چمچمہ تیل ڈال کرابال لیں)

بیف قیمہ: ایک پاؤ

کیچپ : ڈیڑھ کپ

چلی ساس: 3 کھانے کے چمچے

کالی مرچ پسی ہوئی: 2 کھانے کے چمچے


سویا ساس: 2 کھانے کے چمچے

اجینوموتو: ایک کھانے کے چمچمے

تیل: 8 کھانے کے چمچے

نمک: حسب ذائقہ

لہسن کا پیسٹ: ایک کھانے کا چمچمہ

ترکیب: ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے لہسن کا پیسٹ ڈال کرفرائی کرلیں پھراس میں قیمہ ڈال کراچھی طرح بھون لیں اوراس میں نمک، اجینوموتو، کالی مرچ، سویا ساس ڈال کراسے 3 منٹ تک پکنے دیں۔

سب سے آخرمیں کیچپ اورچلی ساس ڈال کرچولہا بند کردیں اورابلی ہوئی میکرونی کوتیارکیے ہوئے ساس میں مکس کرکے نوش فرمایئے۔
Load Next Story