لاہورمیں 9اور فیصل آباد میں 3 بچے خسرہ کی وبا سے جاں بحق تعداد 118 ہوگئی

لاہور میں خسرہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 77 اورپنجاب میں118 ہوگئی ہے

لاہورمیں خسرہ سےہلاکتوں کی تعداد 77 اورپنجاب میں سے116ہو گئی ہے فوٹو: پی پی آئی/ فائل

پنجاب میں حکومتی اقدامات اور دعوؤں کے باوجود خسرہ کی وبا قابو میں آنے کا نام نہیں لے رہی اور ہر روز کئی ماؤں کی گودیں اجڑنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، آج بھی لاہورمیں 9 اورفیصل آبادمیں 3 ننھی کلیاں اس بیماری کی بھینٹ چڑھ گئی ہیں۔


محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے چلڈرن اسپتال میں 5، میو اسپتال میں 3 اور جناح اسپتال میں ایک زیر علاج بچہ زندگی کی بازی ہار گیا ہے جبکہ فیصل آباد میں بھی 3 بچے اس وبائی بیماری کا شکار ہوکر خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔ جس کے بعد لاہور میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 77 اور پنجاب میں سے118 ہو گئی ہے۔ جبکہ سیکڑوں اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خسرہ سے 14 ہزار156 بچے متاثر ہوئے جن میں سے بیشتر کو ویکسی نیشن کے بعد فارغ کیا گیا اورانسداد خسرہ کی ویکسی نیشن کے اثرات نظر آنے میں مزید ایک سے دو ہفتوں کا عرصہ لگے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story