نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جون کو بلانے کا فیصلہ
وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے سمری تیار کرلی گئی
KARACHI:
نگراں وزیر اعظم نے نو منتخب قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس یکم جون کو بلانے کی سمری ایوان صدر کو بھجوا دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کی جانب سے ایوان صدر کو بھجوائی گئی سمری میں تجویز کیا گیا ہے کہ یکم جون کو نو منتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ارکان اسمبلی سے حلف لیں گی، 2 جون کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ 3 جون کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ 4جون کو وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جبکہ وزیراعظم کا انتخاب 5 جون کو ہو گا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ایوان میں سادہ اکثریت حاصل ہے، پارٹی نے رسمی طور پر میاں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو ان کے مد مقابل نامزد کیا ہے۔