عام انتخابات میں 19 سیاسی جماعتوں نے ایک بھی ووٹ حاصل نہیں کیا الیکشن کمیشن
سب سےزیادہ ووٹ (ن) لیگ نے حاصل کئے،تحریک انصاف دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم باالترتیب تیسرے اورچوتھے نمبرپررہیں
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری اعدادو شمار کے مطابق حالیہ عام انتخابات میں 19 سیاسی جماعتوں نے ایک بھی ووٹ حاصل نہیں کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے حاصل کردہ ووٹوں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق 19 سیاسی جماعتوں نے ایک بھی ووٹ حاصل نہیں کیا جب کہ 18 جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے 100 سے بھی کم ووٹ حاصل کیے، انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ ایوان میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حاصل کیے جب کہ تحریک انصاف دوسرے نمبر پر رہی، پاکستان پیپلز پارٹی تیسرے اور متحدہ قومی موومنٹ نے چوتھے نمبر پر سب زیادہ ووٹ حاصل کیے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی بار کسی بھی حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد 11 مئی کو عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 55.02 فیصد رہا تھا۔