انفرادی آزادی میں کمی اورملزمان سے ناروا سلوک دہشتگردی کو فروغ دے سکتا ہے اقوام متحدہ

گوانتاناموبے میں بغیر کسی ٹرائل کے قیدیوں کو رکھنا دہشت گردی کو فروغ دینے کی سب سے بڑی وجہ بن گئی ہے، نوی پِلے

دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کےدوران انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں، نوی پلے

ISLAMABAD:
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی سربراہ نوی پِلے کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے انفرادی آزادی میں کمی اور ملزمان کے ساتھ ناروا سلوک مسائل میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔


انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نوی پِلے کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کےدوران انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں، ایسی کارروئیاں خود کو شکست دینے کے مترادف ہیں کیونکہ ایسے اقدامات جو کہ انسانی حقوق کی پامالی کریں وہ دہشت گردی کو ختم نہیں بلکہ اس میں اضافہ کرتے ہیں۔ انہوں نے گوانتا ناموبے جیل میں قیدیوں سے کئے جانے والے ناروا سلوک پر امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی ٹرائل کے قیدیوں کو رکھنا دہشت گردی کو فروغ دینے کی سب سے بڑی وجہ بن گئی ہے۔
Load Next Story