عراقی دارالحکومت بغداد میں درجن سے زائد بم دھماکے 70 افراد ہلاک متعدد زخمی
عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات ميں رواں ماہ کے دوران 450 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں
عراقی دارلحکومت میں ایک درجن سے زائد بم دھماکوں کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 4 کار بم دھماکے بغداد جب کہ 2 نواحی علاقوں میں ہوئے جن میں مختلف مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا، پولیس اور اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں کم از کم 70 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات ميں رواں ماہ 450 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔