دوحہ پاکستان کے محمد آصف نے سکس ریڈ ایشین اسنوکر چیمئن شپ جیت لی

محمد آصف نے ایران کے عامرسرکوش کو4 کے مقابلے میں 7 فریمز سے شکست دی

محمد آصف نے ایران کے عامرسرکوش کو4 کے مقابلے میں 7 فریمز سے شکست دی. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان کے محمد آصف نے 6 ریڈ ایشین اسنوکر چیمئن شپ کے فائنل میں ایرانی حریف کو بآسانی شکست دے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد آصف نے ایران کے کھلاڑی عامر سرکوش کو باآسانی 4 کے مقابلے میں 7 فریمز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، محمد آصف پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے، پاکستان کی جانب سے ایونٹ ميں دو کیوئسٹس محمد آصف اور محمد سجاد نے شرکت کی، محمد سجاد کو کوارٹر فائنل میں محمد آصف کے ہاتھوں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ محمد آصف نے سیمی فائنل میں بھی خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کے لکشمن روات کو 2 کے مقابلے میں 6 فریم سے شکست دی تھی۔
Load Next Story