پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی شادی تاخیر کا شکار

پریانکا اورنک آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے تاہم اب دونوں اگلے سال امریکا میں شادی کریں گے

پریانکا اورنک کی گزشتہ ماہ ممبئی میں منگنی اور روکے کی رسم ہوئی تھی فوٹو:فائل

نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز اگلے سال امریکا میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

سابق ملکہ حسن اوربالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی منگنی کے بعد میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں رواں سال اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ تاہم اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دونوں اگلے سال امریکا میں شادی کریں گے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کتنی؟

واضح رہے کہ 25 سالہ امریکی گلوکارواداکار نک جونز نے 36 سالہ پریانکا چوپڑا کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے پریانکا نے قبول کرلیاتھا۔دونوں کی گزشتہ ماہ ممبئی میں منگنی اور روکے رسم ہوئی تھی۔
Load Next Story