نئی فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں ماہی گل

اداکاری کا اپنا مزاج ہے اور یہ فن ہر کوئی نہیں کرسکتا ۔اپنی ذات کے اظہار کا بہترین ذریعہ بھی ہے، ماہی گل

اداکاری کا اپنا مزاج ہے اور یہ فن ہر کوئی نہیں کرسکتا ۔اپنی ذات کے اظہار کا بہترین ذریعہ بھی ہے، ماہی گل فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ ماہی گل کا کہنا ہے کہ نئی فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں ،پنجابی اور ہندی زبان کی فلموں میں اپنا کردار خوبی سے نبھایا ہے ۔


اداکاری کا اپنا مزاج ہے اور یہ فن ہر کوئی نہیں کرسکتا ۔اپنی ذات کے اظہار کا بہترین ذریعہ بھی ہے اور دوسروں کو تفریح کے ساتھ فلاحی سبق بھی دیا جاسکتاہے ۔انھوں نے کہا کہ نئی فلموں میں اب آئٹم سانگ کا رواج پڑچکا ہے اس روایت کو آگے بڑھارہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے حصے کا کام اچھے انداز میں کریں ۔

فلم ایک اجتماعی کوشش ہے ،کیمرے کے پیچھے رہنے والوں کا بھی بہت اہم کردار ہوتا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ اچھی کہانی کے بغیر کوئی فلم بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکتی ۔بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ پنجاب سے تعلق ہونے کی وجہ سے ہر بات سیدھی کرنے کا حوصلہ رکھتی ہوں ۔
Load Next Story