امید ہے عارف علوی بلوچستان پر توجہ دیں گے جام کمال خان
عارف علوی صوبوں كو ساتھ لے کر چلنے كی بھرپور صلاحیت ركھتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام كمال خان نے نومنتخب صدر مملکت ڈاكٹر عارف علوی كو كامیابی پر دلی مبارك باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات كا اظہار كیا ہے۔
اپنے ایک تہنیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے كہا كہ صدر كا عہدہ وفاق پاكستان كی علامت ہے اور یقیناً نومنتخب صدر فیڈریشن كے استحكام اور وفاقی اكائیوں كے مابین یكجہتی كے فروغ كی اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری كرتے ہوئے ملک كو مضبوط اور مستحكم بنائیں گے۔
اس خبر کو پڑھیں : ڈاکٹر عارف علوی صدر پاکستان منتخب
جام کمال خان نے کہا کہ صدر كے انتخاب كے جمہوری عمل میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور اپنے اپنے امیدوار كو ووٹ دیئے، ہار اور جیت جمہوری عمل كا حصہ ہے، ڈاكٹرعارف علوی اكثریت حاصل كركے كامیاب ہوئے ہیں، نومنتخب صدر سلجھے ہوئے تجربہ كار سیاست دان اور نفیس شخصیت كے مالک ہیں جو بلاتفریق تمام صوبوں كو ساتھ لے كر چلنے كی بھرپور صلاحیت ركھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صرف پی ٹی آئی کا نہیں پورے پاکستان کا صدر ہوں، عارف علوی
وزیراعلیٰ نے كہا كہ یہ امر باعث اطمینان ہے كہ نومنتخب صدر نہ صرف بلوچستان كے مسائل سے آگاہ ہیں بلكہ وہ صوبے كی پسماندگی كے خاتمے كا عزم بھی ركھتے ہیں اور ہمیں یقین ہے كہ وہ ملک كے آئینی سربراہ كی حیثیت سے چھوٹے صوبوں خاص طور سے بلوچستان كو خصوصی توجہ دے كر صوبے كے مسائل كے حل میں اپنا بھرپور كردار ادا كریں گے۔