معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے ٹیموں کی پولیو مہم میں عدم دلچسپی
مہم ناکام ہونے کا خدشہ،گھروں اور محلوں میں جانے کے بجائے اپنے پوائنٹ پر موجود
گزشتہ کئی ماہ سے معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے پولیو مہم کے عملے کی عدم دلچسپی، مختلف علاقوں، گھروں میں جانے والا عملہ اپنے اپنے پوائنٹس تک محدود ہے سہ روزہ پولیو مہم کی ناکامی کا خدشہ،شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت میں تعینات عملہ جوپولیو مہم میں سرگرم ہوتا ہے گزشتہ کئی ماہ سے معاوضہ نہ ملنے کے باعث اپنے اپنے پوائنٹس تک محدود ہوگیا ہے ۔جس کے باعث ٹنڈو الہ یار میں28,27اور29کو ہونیوالی سہ روزہ پولیو مہم سرد مہری کا شکار ہے۔
مہم کے پہلے روز ہی عملہ اپنے اپنے پوائنٹ پر تاخیر سے پہنچا اور وہ پوائنٹ تک ہی محدود رہا جبکہ مختلف علاقوں میں جانیوالا عملہ بھی اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکا۔اس حوالے سے پولیو مہم کے ایک افسر انچارج نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ دسمبر2012سے اپریل تک3پولیو مہم گزر چکی ہیں لکین عملے کو ابھی تک معاوضہ نہیں دیا گیا ۔
انچارج نے بتایا کہ ہر مہم سے قبل عالمی ادارہ صحت کا ٹنڈو الہ یار میں تعینات آفیسر2دن میں ادائیگی کا وعدہ کرتا ہے لیکن وہ دن کبھی نہیں آیا ۔انچارج نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ میٹنگ میں بھی معاوضہ نہ ملنے کی شکایت کی گئی لیکن کوئی تدارک نہیں ہوا اور عملہ معاوضہ سے محروم ہے۔شہریوں نے صحت کے اعلیٰ حکام سے معاوضے کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدم ادائیگی کے باعث عملے کی دلچسپی ختم ہو جائے گی اور پولیو مہم ناکام ہو سکتی ہے۔