لیاری میں فوجی آپریشن کیا جائےمکینوں کا مطالبہ

گینگ وار کے دہشت گرد کچھی آبادی کے علاقوں میں مسلسل حملے کررہے ہیں۔

لیاری کے مکین بینر لیے پولیس کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD:
کچھی رابطہ کمیٹی کی جانب سے لیاری میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور گینگ وار کے خلاف پیر کو پریس کلب پر مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں نوجوانوں ،خواتین ، بچوں ، بزرگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں نعرے درج تھے کہ لیاری کا امن بحال کرو ،لیاری میں گینگ وار کے خلاف آپریشن کیا جائے، مظاہرے سے خطاب میں کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں سید انور شاہ ،صالح محمد کچھی ،حاجی ابراہیم کچھی اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتے سے لیاری کے حالات انتہائی خراب ہیں،گینگ وار کے دہشت گرد کچھی آبادیوں پر حملے کررہے ہیں اور ان حملوں میں اب تک 18سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔




امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے لیاری میں اشیائے خورونوش کی قلت ہوگئی ہے ،تعلیمی ادارے بند ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں، رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ لیاری میں فوجی آپریشن کیا جائے ،گینگ وار کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور لیاری میں فوری امن قائم کرکے ایس پی لیاری نجم ترین کو فوری برطرف کیا جائے،ان رہنماؤں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ لیاری کے حالات پر وہ ازخود نوٹس لیں۔
Load Next Story