انٹرامتحانات امیدوار کی جگہ پرچہ دینے والا شخص گرفتار11طلبا نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے
ڈگری کالج لانڈھی36بی میں شہروزکی جگہ ارشدپیپردیتےہوئےپکڑا گیا،ویجلنس ٹیموں اورانواراحمدزئی کا امتحانی مراکز کا دورہ۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرکے جاری سالانہ امتحانات کے موقع پر پر لانڈھی36 بی میں قائم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں اصل امیدوارکی جگہ دوسراشخص پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑاگیا۔
کالج میں محمد شہروز خان کی جگہ محمد ارشد نامی لڑکا امتحان دے رہا تھا جسے فوری طور پر پولیس کے حوالے کردیا گیا یہ شخص رول نمبر 910373 کی جگہ انٹرکامرس کا اردو کا پرچہ حل کررہا تھا جب کہ اصل امیدوار کا کیس سزا دینے والی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، اس سینٹر اور دیگر امتحانی مراکز سے 11 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا جبکہ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج لانڈھی 4، کیڈٹ کالج اسٹیل ملز، گونمنٹ کالج فارمین ناظم آباد اور خاتون پاکستان کالج کے سربراہوں کو نقل سے پاک ماحول فراہم کرنے کی کامیاب کوشش پر ستائشی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا۔
امتحانی مراکز پر رینجرزکی عدم تعیناتی سے اساتذہ اور امتحانی عملے کو دشواری کا سامنا ہے جبکہ جن مراکز پر حفاظت فراہم کرنے والا عملہ موجود ہے وہاں نقل کی موثر روک تھام دیکھنے میں آرہی ہے، اس بات کا اظہار ویجلنس ٹیم کے سربراہ اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے پیر کو صبح اور شام کے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کے بعد کیا ان کے ساتھ صبح کی شفٹ میں ایڈیشنل کمشنر روبینہ آصف، ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی، سیکریٹری بورڈ قاضی ارشد حسین صدیقی اور سلطان مسعود شیخ تھے جبکہ شام کی شفٹ میں امتحانی مراکز کے دورے پر ضلع ملیر کے ڈپٹی کمشنر قاضی جان محمد اور ضلع شرقی کی اسسٹنٹ کمشنر شبانہ کوثر اور دیگر افراد شریک تھے۔