نو منتخب صدر عارف علوی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی

ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا استعفی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا

ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا استعفی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے صدر منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا استعفی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے۔ وہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ان کے استعفی کے نتیجے میں اب اس حلقے میں ضمنی الیکشن کرائے جائیں گے۔


یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عارف علوی صدر پاکستان منتخب

پی ٹی آئی نے انہیں صدر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا جس کے بعد وہ گزشتہ روز صدارتی انتخاب میں ملک کے 13 ویں صدر مملکت منتخب ہوگئے۔ الیکشن میں عارف علوی نے 353، مولانا فضل الرحمن نے 185 اور اعتزاز احسن نے 124 ووٹ حاصل کیے۔ کامیابی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ میں صرف تحریک انصاف کا نہیں بلکہ ساری جماعتوں اور پوری قوم کا صدر ہوں گا۔
Load Next Story