فخرزمان کا بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی دہرانے کا عزم
میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے لمبا اسکور کروں، فخرزمان
KARACHI:
قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں چیمپئنز ٹرافی فائنل کی کارکردگی دہرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں کنڈیشنگ کیمپ کا فائدہ ہوا، لاہور میں اچھی پریکٹس کا موقع مل رہا ہے جب کہ بھارت کے خلاف میچ میں چیمپئنز ٹرافی فائنل کی کارکردگی دہرانے کی پوری کوشش کروں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ایشیا کپ سے باہر کیے جانے پر حفیظ کا احسان مانی کو شکایتی خط
فخرزمان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے لمبا اسکور کروں، انٹرنیشنل کرکٹ کا دباﺅ ہوتا ہے، بھارت کیخلاف میچ میں بھی دباﺅ ہوگا، اس روز بہتر کھیلنے والی ٹیم ہی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں تاہم امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بولنگ پریکٹس بھی کررہا ہوں اور ضرورت پڑنے پر بطور بولر بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکتا ہوں۔