کراچی کوثر ثقلین کی بچوں سمیت ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلا کی ہڑتال
وکلا کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے،وکلا
کوثر ثقلین ایڈوکیٹ اور ان کے دو بچوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلا برادری کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی کے مطابق کوثر ثقلین کی ہلاکت کے خلاف شہر بھر کے وکلا ہڑتال کرہے ہیں اس دوران وکلا سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کہا کہ وکلا کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
دوسری جانب وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے عدالتوں میں زیر سماعت سیکڑوں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے ہیں جن کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، واضح رہے کہ آج صبح ماڑی پور روڈ پر سندھ ہائی کورٹ کے وکیل کوثر ثقلین ایڈوکیٹ کو ان کے دو بچوں سمیت فائرنگ کرکے جاں بھق کردیا گیا ہے۔